سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ڈویژنل کمشنر
کچے کے مکینوں کی منتقلی میں فوج اور رینجرز ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی مدد کریگی، ضروری مشینری تیاررکھنےکی ہدایت
ڈویژنل کمشنر حیدرآباد جمال مصطفی سید نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیش نظردریا کے کچے کے مکینوں کو مکلی اور دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں فوج اور رینجرز ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی مدد کرے گی ۔
جبکہ موٹربوٹس، کشتیوں، ضروری مشینری سمیت دیگرتمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ دربار ہال مکلی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 2010 اور 2011 کے نقصانات اور تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے امسال متوقع بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر سرکاری مشینری کو تیار رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت سے بروقت نمٹ کر جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ ڈویژنل کمشنرنے محمکہ موسمیات کی ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کے باعث آبپاشی، ریونیو، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سمیت ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موثر انتظامات یقینی بنائیں ، کوہستان کے علاقوں میں ندیوں کے بہاؤ کے باعث جنگ شاہی اور گرد و نواح کے دیہات کو محفوظ بنانے کے لیے وہاں حفاظتی بند بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہالیجی کے قریب تھہیم گوٹھ میں بارشی پانی کے باعث واٹر بورڈ کا بند ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم واٹر بورڈ انتظامیہ سے بات کرکے بند مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے انجینئرز کو سختی سے ہدایت کی کہ سورجانی اور ایم ایس سمیت تمام بندوں کے کمزور حصوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرکے انہیں مضبوط بنایا جائے اور ڈی سی ٹھٹھہ سے مشورے کے بعد حفاظتی بندوں پر نصب غیر قانونی مشینیں اور پائپ لائنیں ہٹائی جائیں۔
انہوں نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ پمپنگ سمیت دیگر خراب مشینری کی مرمت کرکے اسے تیار حالت میں رکھیں اور بارشوں کے دوران صحت، صفائی اور نکاسی آب کے تمام انتظامات کو مکمل کیاجائے جبکہ ڈرینج افسران بارش سے قبل تمام سیم نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے کام کو یقینی بنائیں۔ کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر ظہور میمن سے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث جنگ شاہی و دیگر متاثرہ دیہات کے متاثرین کو علاج و معالجے اور وہاں اسپرے کے کام کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہنواز بابر اور ڈپٹی کمشنر جامشورو ساجد جمال ابڑو نے متوقع بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور حالیہ بارشوں کے متاثرین کی دیکھ بھال سے متعلق کمشنر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاک فوج کے کرنل جہانگیر اور رینجرز کے کرنل ظفر نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کمشنر کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں چیف انجینئر کوٹری بیراج سلمان میمن، ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ، اے ڈی سی ٹو امتیاز منگی، ڈی او تعلیم اصغر میمن، اسسٹنٹ کمشنرز، مختارکاروں کے علاوہ دیگر مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ دریں اثناکمشنر حیدرآباد نے ڈویژنل الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں ضلع ٹھٹھہ کے حلقہ این اے 237 میں 22 اگست کو ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد، صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد اورامن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے علاوہ دیگرکئی فیصلے کیے گئے۔