شام ميں درجنوں افراد کی لاشيں برآمد كر لی گئيں
دارالحكومت دمشق كے نواحی علاقہ حنرايا سے درجنوں افراد کی لاشيں برآمد كرلی گئی ہيں،شام میں انسانی حقوق كے كاركن۔
شام ميں آج درجنوں افراد کی لاشيں برآمد كر لی گئيں ۔ شام ميں انسانی حقوق كے كاركنوں كا كہنا ہے كہ دارالحكومت دمشق كے نواحی علاقہ حنرايا سے درجنوں افراد کی لاشيں برآمد كر لی گئی ہيں۔
كاركنوں كا دعویٰ ہے كہ ان افراد كو جس طريقہ سے ہلاک كيا گيا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے كہ انہيں صدر بشارلااسد کی حامی فورسز نے قتل كيا ہے۔ دوسری جانب برطانيہ ميں قائم سيرين آبزرويٹری فار ہيومن رائٹس اور مقامی كوآرڈينيشن كميٹی كا كہنا ہے کہ جب اقوام متحدہ اور عرب ليگ كے نئے مندوب برائے شام الخضر براہمی نے كہا ہے كہ وہ شام ميں قيام امن كی كوششوں كيلئے كوئی كسر نہيں چھوڑيں گے تب ان ہلاكتوں کی رپورٹ ملی، تاہم انہيں اپنے سامنے موجود چيلنجز سے خوف بھی محسوس ہوتا ہے۔ واضح رہے كہ براہمی كو كوفی عنان كے مستعفی ہونے كے بعد يہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔