سمندری طوفان آئزک كا رخ فلوريڈا كی جانب ہنگامی حالت كا اعلان

آئزك نامی سمندری طوفان 16 ميل فی گھنٹے كی رفتار سے رياست فلوريڈا كی جانب بڑھ رہا ہے۔

آئزك نامی سمندری طوفان 16 ميل فی گھنٹے كی رفتار سے رياست فلوريڈا كی جانب بڑھ رہا ہے۔ فوٹو رائٹرز

امريكی رياست فلوريڈا ميں سمندری طوفان آئزک نے ہيٹی ميں دو لوگوں كی جان لے لی، محكمہ موسميات كے مطابق طوفان كا رخ اب امريكی رياست فلوريڈا كی جانب ہے۔

آئزك نامی سمندری طوفان 16 ميل فی گھنٹے كی رفتار سے رياست فلوريڈا كی جانب بڑھ رہا ہے۔ فلوريڈا كے گورنر نے ہنگامی حالت كا اعلان كرديا ہے جس كے بعد ميامی كے شہريوں نے اشيائے خوردونوش اور ايندھن كا ذخيرہ كرنا شروع كرديا ہے۔


طوفان ممكنہ طور پر پير كی صبح فلوريڈا كے جنوبی حصے سے ٹكرائے گا تاہم اس سے پہلے ہی تيز ہوائوں نے رياست كے مختلف حصوں كو اپنی لپيٹ ميں لے ليا ہے۔

اس سے قبل آئزك طوفان ہيٹی اوركيوبا سے ٹكرايا، كيوبا ميں ساحل سمندر پر واقع ہوٹلوں اور گھروں سے 5ہزار افراد كو محفوظ مقامات پر منتقل كرديا گيا ہے۔

ہيٹی ميں طوفانی بارش كے باعث حادثات ميں ايک بچی اور خاتون ہلاک ہو گئيں ۔
Load Next Story