چینی کمپنی کی سستا گھر منصوبے میں دلچسپی پلانٹ لگانے کی پیشکش

وزیراعظم کا خیرمقدم، سرمایہ کاروں کیلیے آسانیاں پیداکررہے ہیں،سی پیک سے تعلقات مضبوط ہونگے،عمران،چینی گروپ سے گفتگو

وزیراعظم کا خیرمقدم، سرمایہ کاروں کیلیے آسانیاں پیداکررہے ہیں،سی پیک سے تعلقات مضبوط ہونگے،عمران،چینی گروپ سے گفتگو۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان سے چائنہ سلک روڈ لمیٹڈکے چیئرمین یان لیجن کی ملاقات ہوئی جس میں چائنہ سلک روڈگروپ کا وزیراعظم کے کم لاگت والے ہائوسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چائنہ سلک روڈ لمیٹڈکے چیئرمین یان لیجن کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں چائنہ سلک روڈ گروپ کا وزیراعظم کے کم لاگت والے ہائوسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

چائنہ سلک روڈگروپ نے پاکستان میں کم لاگت والے تیارشدہ مکانات کے ڈھانچوںکا پلانٹ لگانے کی پیشکش کی۔ وزیراعظم نے چینی کمپنی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اورکہاکہ حکومت ملک میں بیرون سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیداکررہی ہے۔ سی پیک پروجیکٹ کے تحت پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوںگے۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری، یوسف بیگ مرزا، ندیم افضل چن ودیگر شریک تھے ۔

عمران خان نے وفاقی وزرا کووزارتوں کی کارکردگی عوام تک پہنچانے کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی اورپارٹی ترجمان بغیرتیاری ٹاک شوز پر نہ جائیں۔


اجلاس میں وزارتوں کی کارکردگی اوراقدامات کے حوالے سے ترجمانوں کو متواتربریفنگ دیے جانے کا فیصلہ کیاگیااورفواد چوہدری، یوسف بیگ مرزا، ندیم افضل چن اور فردوس عاشق اعوان پرمشتمل میڈیا ٹیم تشکیل دی گئی۔ چاررکنی میڈیا ٹیم حکمت عملی پر عملدرآمدکی ذمے دار ہوگی۔

مزیدبرآں ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر برینڈن لیوس کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات،باہمی تجارت بڑھانے اورسرمایہ کاری سے متعلق معاملات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے خطے میں قیام امن کی کوششوں اور ہندوستان اور افغانستان کی صورتحال کا مجموعی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور مثبت تعلقات چاہتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے امان اللہ کنرانی کی زیرقیادت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات کی۔ صدر سپریم کورٹ بار نے بارکی جانب سے وزیراعظم کے وژن اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا بارکی درخواست پروزیراعظم نے بارممبران خصوصا عمر رسیدہ وکلا کے لیے صحت انصاف کارڈکی فراہمی کا اعلان کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ اسدعمر نے بھی ملاقات کی اورانہیں آئی ایم ایف سے مذاکرات اوردورہ امریکا پر بریفنگ دی۔اسدعمرنے آئی ایم ایف مشن کے متوقع دورہ پاکستان سے بھی وزیراعظم کوآگاہ کیا اورآئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق بھی ملاقات میں بات چیت ہوئی۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے وزیراعظم کو اثاثہ جات ظاہرکرنے کے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم پربھی بریفنگ دی۔
Load Next Story