ایفی ڈرین کیس میں اشتہاری ملزم خوشنود لاشاری باعزت ریٹائر
پی پی حکومت کے سیکریٹری صحت کی بیرون ملک رخصت میں 3 بار توسیع کی گئی.
وفاقی حکومت نے ایفی ڈرین کیس میں مطلوب ایک اہم اشتہاری ملزم وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری اور پی پی حکومت کے سیکریٹری صحت خوشنود اختر لاشاری کے خلاف کسی موثر محکمانہ کارروائی کے بجائے انھیں تمام مراعات دے کر باعزت ریٹائر کردیا ہے۔
حکومت نے پہلے ان کی بیرون ملک رخصت میں 3 بار توسیع دی اور اس دوران تمام مراعات دے کر باعزت طور پر ریٹائر کر کے کرپٹ بیوروکریسی کی حوصلہ افزا ئی کی مثال قائم کر دی ہے۔
حکومت نے پہلے ان کی بیرون ملک رخصت میں 3 بار توسیع دی اور اس دوران تمام مراعات دے کر باعزت طور پر ریٹائر کر کے کرپٹ بیوروکریسی کی حوصلہ افزا ئی کی مثال قائم کر دی ہے۔