سندھ میں نئے بلدیاتی نظام پرسیاسی جماعتوں سے مشاورت مکمل
قائم علیشاہ کی جانب سے قائم کردہ وزارتی کمیٹی نے مسلم لیگ (فنکنشنل) اورمتحدہ قومی موومنٹ سے مشاورت مکمل کرلی۔
سندھ میں نئے بلدیاتی نظام پروزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علیشاہ کی جانب سے قائم کردہ وزارتی کمیٹی نے مسلم لیگ (فنکنشنل) اورمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔
دونوں جماعتوں نے حکومتی کمیٹی پر واضح کیاہے کہ وہ نئے بلدیاتی نظام کے مسودے پر اپنی اپنی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی جواب دیں گے جبکہ مسلم لیگ (فنکنشنل) کے رہنماامتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادپرکرائے جائیں،ایم کیو ایم کے رہنمافیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادپرہی کرائے جائیں۔سندھ میں بلدیاتی نظام پر قائم وزارتی کمیٹی نے ہفتے کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ (فنکنشنل) کے وفدنے امتیاز شیخ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفدمیں ارکان سندھ اسمبلی مہتاب راشدی، شہریار مہر، نصرت سحر عباسی اور مسلم لیگ (ف) کے رہنماراشد سائیں شامل تھے جبکہ وزارتی کمیٹی میں سنئیر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر قانون ڈاکٹرسکندر میندھرو اور صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن موجودتھے۔ملاقات میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودے پر تفصیلی گفتگوہوئی۔
پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے فنکنشنل لیگ کے وفدکونئے بلدیاتی نظام کے مسودے کی کاپی فراہم کی جبکہ مسلم لیگ فنکنشنل کے وفدنے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے اپنی تجاویزسے حکومتی کمیٹی کو آگاہ کیا۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیازشیخ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں یکساں بلدیاتی نظام ہوناچاہیے اور صوبے میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادپرہونے چاہیے ،سندھ میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق پیپلزپارٹی کے مجوزہ مسودہ کے 3 نکات پر مسلم لیگ فنکشنل کو اختلاف ہے۔امتیازشیخ نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کاسربراہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعدتعینات کیاجائے۔
بعد ازاں ایم کیو ایم کے وفدنے ڈاکتر فاروق ستار کی قیادت میں وزیر اعلیٰ ہائوس میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے قائم حکومت کی وزارتی کمیٹی سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں کنور نوید جمیل، ڈاکٹر صغیر احمد، واسع جلیل، سیدسردار احمد اور فیصل سبزواری شامل تھے۔ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفدنے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے اپنی تجاویزسے حکومتی کمیٹی کو آگاہ کیا اور انھیں بتایا کہ نئے بلدیاتی نظام کے مسودے پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد مزید جواب دیا جائیگا۔
حکومتی وزارتی کمیٹی کے ارکان نے مسلم لیگ(فنکنشنل) اور ایم کیو ایم کے وفود کو آگاہ کیا کہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام پر تمام جماعتوں سے مشاوت کی جائے گی اور نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ مشاورت کے بعدمنظوری کیلیے سندھ اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میںبلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں ایسی ہوں، جن کے پاس اختیارات بھی ہوں اور ذمے داریاں بھی ہوں۔