ضمنی انتخابات میں کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پرفوج تعینات کرنے کا فیصلہ

فوج کی تعیناتی کا باضابطہ فیصلہ پیر کے روز قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔

22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں سندھ کے 819 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 365 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور:
الیکشن کمیشن نے کراچی میں ضمنی انتخابات کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254، اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی ایس 95 اور پی ایس 103 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے تاکہ انتخابی عمل شفاف رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ تاہم فوج کی تعیناتی کا باضابطہ فیصلہ پیر کے روز قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق جیلانی کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سندھ کے 819 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 365 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے رکھا ہے۔
Load Next Story