مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایکتا کپور کیخلاف مقدمہ درج

ایکتا کپور پر ڈرامہ "پویترا رشتہ" میں والمیکی کمیونٹی کے مذہبی عقائد کو نقصان پہنچانےکاالزام لگایا گیا ہے۔

معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے ایکتا کپور اور زی ٹی وی انتظامیہ سے رابطہ کیا مگر جواب نہیں ملا، پولیس۔ فوٹو: فائل

معروف بھارتی ڈرامہ اور فلم میکر ایکتا کپور کے خلاف والمیکی کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔



بھارت اخبار کے مطابق پنجاب کے شہر نکودر کی پولیس کے مطابق ایکتا کپور کے زی ٹی وی پر نشر ہونے والے معروف ڈرامے پویترا رشتہ کی 5 اگست کو نشر ہونے والی قسط میں مہارشی والمیکی کمیونٹی کے مذہبی عقائد اور جذبات کو نقصان پہنچایا تھا جس کی وجہ سے ایکتا کپور، ان کی والدہ شہبہ کپور، ڈرامے کی پروڈکشن میں شامل 4دیگر افراد اور زی ٹی وی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتیہ والمیکی سرودھرم سماج کے صدر رؤنی گل کی جانب سے شکایت ملنے کے بعد 6 اگست کو زی ٹی وی اور ایکتا کپور سے اس معاملے پر رابطہ کیا تھا تاہم انہوں نے اس پر توجہ نہیں دی اور نہ ہی اس معاملے کو حل کرنے میں سنجیدگی ظاہر کی۔
Load Next Story