پیپلز پارٹی ن لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں فواد چوہدری

کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈر شپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈر شپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

KABUL:
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، (ن) لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، (ن) لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں اور نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں، کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈر شپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے۔




وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی اور کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحث کرتے ہیں، دونوں چاہتے ہیں کہ کسی طرح مقدمات سے توجہ ہٹے مگر ایسا نہیں ہوگا۔
Load Next Story