یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

31جنوری 2019تک ادارے کا خسارہ 11.3 ارب تک پہنچ چکاہے، رپورٹ

31جنوری 2019تک ادارے کا خسارہ 11.3 ارب تک پہنچ چکاہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن سیاسی مداخلت اور بد انتظامی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔


اقتصادی رابطہ کمیٹی میں وزارت صنعت و پیداوار نے ایک رپورٹ جمع کرائی ہے جس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو اپنی بقا کیلیے متعدد چیلنجز درپیش ہیں، سیاسی مداخلت اور بدانتظامی نے ادارے کو تباہ کردیاہے۔

رپورٹ کے مطابق 31جنوری 2019تک ادارے کا خسارہ 11.3 ارب تک پہنچ چکاہے۔ ادارے کے ملک بھر میں 3900 اسٹورز، 139گودام اور 13 ہزار ملازمین ہیں۔
Load Next Story