جولائی تا مارچ جاری کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی
رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں خسارے کی مالیت 9ارب 58کروڑ ڈالر رہی
درآمدات میں کمی اور ترسیلات میں اضافے کے سبب جاری کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 4ارب ڈالر تک کم ہوچکا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 9ماہ کا خسارہ 29فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران جاری کھاتے کو 13ارب 59کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا تاہم رواں مالی سال کے اسی عرصے میں خسارے کی مالیت 9ارب 58کروڑ ڈالر رہی۔