ڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات میں دھاندلی کا انکشاف

خواتین ووٹرز کی تعداد 73 تھی لیکن 89 خواتین نے ووٹ کاسٹ کیے

خواتین ووٹرز کی تعداد 73 تھی لیکن 89 خواتین نے ووٹ کاسٹ کیے فوٹو:ٖفائل

ڈپٹی میئر کے الیکشن کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔

اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر کی جانب سے جاری نتائج میں مجموعی طور پر 300 ووٹرز بتائے گئے جس میں 227مرد اور 73 خواتین شامل تھی لیکن جاری سرکاری نتائج کے مطابق 183 مردوں اور 89 خواتین نے ووٹ کاسٹ کیے۔


یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ڈپٹی میئر کے لیے ایم کیوایم پاکستان کے ارشد حسن کامیاب

الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کیونکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 73 ہے تو 89 خواتین نے کس طرح ووٹ کاسٹ کئے اور وہ کون سی خواتین ہیں جنہوں ووٹ کاسٹ کیا۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے موقف حاصل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ کراچی کے ڈپٹی میئر کے انتخاب میں ایم کیو ایم کے ارشد حسن 194 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
Load Next Story