تحریک انصاف کا غیرجماعتی بلدیاتی الیکشن کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

ق تحریک انصاف پنجاب کے لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں پنجاب کے لوکل گورنمنٹ بل2013کا جائزہ لیا گیا.

ق تحریک انصاف پنجاب کے لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں پنجاب کے لوکل گورنمنٹ بل2013کا جائزہ لیا گیا. فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے فیصلے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا جبکہ قانونی ماہرین کو بل کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی گئی۔


نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں پنجاب کے لوکل گورنمنٹ بل2013کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے شرکاء نے حکومت پنجاب کے غیر جماعتی بنیاد پر انتخابات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قانونی ماہرین اس بل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اسکے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائیگی۔ اجلاس میں پنجاب کی سطح پر ایک پولیٹیکل کمیٹی بھی خورشید قصوری کی سربراہی میں قائم کی گئی۔
Load Next Story