افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

جرائم پیشہ مہاجرین کے باعث معاشرے میں کرائم کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، درخواست گزار

افغان مہاجرین ملک اور صوبے کی معیشت پر بوجھ بنے ہوئے ہیں، درخواست گزار۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
ہائی کورٹ میں افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجنے کےلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوامیں مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست سینئرقانون دان معظم بٹ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین گزشتہ 4 چاردہائیوں سے ملک بھر اور بالخصوص خیبرپختونخوا مقیم ہیں اوریہ مہاجرین ملک اور صوبے کی معیشت پربھی بوجھ بنے ہوئے ہیں، افغان مہاجرین کے ورک پرمٹ کے بغیرکام پر پابندی عائد کی جائے اور افغانیوں کو ورک آرڈرجاری کیاجائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ مہاجرین کے باعث معاشرے میں کرائم کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، اور ملک کے امن وامان کی صوتحال پر اثر پڑ رہا ہے، مہاجرین کے باعث ملک میں دہشت گردی کے بڑے حادثات ہوئے جن میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوئے، لہذا ان کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کئے جائیں اور جب کہ افغان مہاجرین کو مکانات کرایہ پر دینے کےلئے بھی سخت قوانین وضع کئے جائیں۔ درخواست میں میں وفاقی وصوبائی حکومتوں، کمشنر افغان مہاجرین، انسپکٹرجنرل پولیس خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام کوفریق بنایا گیا ہے۔
Load Next Story