اسلام آباد واقعہ چوہدری نثار نے انکوائری کمیٹی کو مزید 24 گھنٹے کا وقت دیدیا
سکندر کو جلد قابو کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم اس پر عملدرآمد کی اجازت نہیں دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد
ISLAMABAD:
وزیر داخلہ چوہدری نثارنے اسلام آبادواقعے کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کومزید24گھنٹے کا وقت دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انکوائری کمیٹی48گھنٹوں میں اپنی رپورٹ مکمل نہ کرسکی،کمیٹی نے وزیرداخلہ سے درخواست کی ہے کہ کچھ پولیس افسران کے بیانات ریکارڈکرنے ہیں لہٰذامزید وقت دیاجائے۔ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ ایسے واقعات سے نمٹنے کیلیے اہلکاروں کی مناسب تربیت نہیں ہوئی۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق پولیس نے سکندر کو جلد قابو کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم اس پر عملدرآمد کی اجازت نہیں دی گئی۔
ٹی وی کے مطابق فوج نے بھی سکندر کے معاملے میں مدد کی پیشکش کی ، تاہم اسے بھی روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس افسروں نے فائرنگ کے واقعے کی ذمے داری انسداد دہشتگردی اسکواڈ پر ڈال دی اور ان سے جواب طلب کیا ہے کہ جب سکندر پر فائرنگ کی اجازت نہیں تھی تو اس پر فائرنگ کیوں کی گئی۔