اکبر بگٹی قتل کیس عدالت کا 10 ستمبر کو پرویز مشرف کو ہرصورت پیش کرنے کا حکم

عدالت کا پرویز مشرف کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار،،شوکت عزیز،اویس غنی اورصمد لاسی کےدوبارہ وارنٹ جاری۔

عدالت کا پرویز مشرف کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار،،شوکت عزیز،اویس غنی اورصمد لاسی کےدوبارہ وارنٹ جاری۔ فوٹو: فائل

انسدادِدہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کو 10 ستمبر کو ہرصورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اسماعیل بلوچ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، عدالت نے پرویز مشرف سمیت دیگرملزموں کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے 10 ستمبر تک پر صورت میں سابق صدر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے، اس موقع پر عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق گورنراویس احمدغنی اورسابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی عبدالصمدلاسی کے دوبارہ وارنٹ جاری کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو ملزمان کو 10 ستمبر تک ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story