اسلام آباد واقعہ سکندر کی بیوی کنول 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کنول پر گزشتہ جمعرات کو اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے میں شوہر کی معاونت کا الزام ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سکندر کی بیوی کنول کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔
اسلام آباد میں ہلچل مچانے والے سکندر کی بیوی کنول کو اپنی شوہر کی معاونت کا الزام میں پولیس نے سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا، پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ سے کئی پہلوؤں پر تفتیش کی جانی ہے اس لئے عدالت ملزمہ کو 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ 15 اگست کو اسلام آباد کے جناح ایونیو کو سکندر نامی شخص نے 5 گھنٹے سے زائد تک بندوق کی نوک پر یرغمال بنا رکھا تھا تاہم پھر پولیس اور اے ٹی ایف کے اہلکار پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان کی مدد سے سکندر اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔