میرپور بٹھورو شیرازی گروپ کے رہنما کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے

مختلف سڑکوں پر دھرنوں سے ٹریفک معطل، مسافروں کو مشکلات کا سامنا،رہائی کا مطالبہ

ریلی کے شرکا نے کیٹی بندر کراچی روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام کئی گھنٹوں تک معطل رہا۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ میں شیرازی گروپ کے رہنما حنیف میمن کی گرفتاری کے خلاف میرپور بٹھورو میں عرفان خواجہ، نظیر لاشاری، جمیل شورو، اکبر ملاح کی قیادت میں شیرازی گروپ کے حامیوں کا احتجاجی مظاہرہ، دھرنا۔

حیدرآباد ۔سجاول روڈ بلاک، ٹائر نذر آتش۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حنیف میمن کو جلدازجلد رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب میرپور ساکرو میں محمد خان کاتیار، یارو لاشاری، عبداللہ کاتیار، قادر لاشاری، اکرم خاصخیلی، شوکت کمیار کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔




ریلی کے شرکا نے کیٹی بندر کراچی روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام کئی گھنٹوں تک معطل رہا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حنیف میمن کو فوری رہا کیا جائے۔
Load Next Story