سلمان کی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ہالی وڈ فلم ’’ٹیلیفون‘‘ کا چربہ نکلی

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی زیرنمائش فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ یش راج بنیر تلے بنائی گئی ہے

فلم "ایک تھا ٹائیگر" ہالی وڈ اسٹار چارلس بروسن اور لی میک کی 1977ء میں ریلیز ہونے والی فلم ''Telefone''کی ری میک ہے۔ فوٹو: فائل

سلمان خان کی فلم ''ایک تھا ٹائیگر''ہالی وڈ فلم ''ٹیلیفون'' کا چربہ نکلی۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی زیرنمائش فلم ''ایک تھا ٹائیگر'' جو یش راج بنیر تلے بنائی گئی ہے جس میں سلمان خان بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ ''ٹائیگر'' اورکترینہ کیف پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی ایجنٹ ''زویا'' کا کردار نبھا رہے ہیں۔


بھارتی میڈیا اس کوپاکستانی اور بھارتی خفیہ ایجنٹ کی سچی کہانی کا پروپیگنڈہ کر رہاہے'جب کہ حقیقت میں یہ ہالی وڈ اسٹار چارلس بروسن اور لی میک کی 1977ء میں ریلیز ہونے والی فلم ''Telefone''کی ری میک ہے 'جس کا مرکزی خیال اس وقت کے معروف ناول نگار والٹر ویگر ) (Walter Wager کے ناول ''Mind Control''سے لیا گیا۔جس میں چارلس بروسن نے Bortsovاور اداکارہ لی ریمک نے Barbaraایجنٹ کا کردار نبھایا تھا۔

اس فلم میں بھی یہ دونوں ایک ٹیلیفون ڈائری کی تلاش میں نکلتے ہیں جس میں خفیہ کوڈ کے ساتھ انتہائی اہم ٹیلیفون نمبرز ہوتے ہیںجن کے بارے میں خطرہ ہوتا ہے کہ اگر یہ دشمن عناصر کے ہاتھ آگئے تو بہت بڑی تباہی ہوسکتی ہے۔ یہ دونوں ایجنٹس ڈائری حاصل کرلیتے ہیں مگر اس دوران دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوجاتی ہے اور پھر یہ اپنی ایجنسیوں کو دھمکی دیتے ہیں کہ اگر ہمارا پیچھا کیا یا ہمیں کچھ ہوا تو یہ ڈائری کا کوڈ اورٹیلی فون نمبرز ایسی جگہ پر رکھے ہوئے ہیں کہ وہ ہمارے مرنے کے بعد فوراً سامنے آجائینگے ۔''ایک تھا ٹائیگر'' کی کہانی بھی اسی طرح کے ہی ایک مشن کے گرد گھومتی ہے جس میں سلمان خان ''ٹائیگر'' اور کترینہ کیف ''زویا'' ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور دونوں پیار کرنے لگ جاتے ہیں اور آخر میں یہ دونوں ہی منظر عام سے غائب ہوجاتے ہیں۔
Load Next Story