ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا عزم لیے قومی ٹیم انگلینڈ کیلئے روانہ
قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی
ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا عزم لیے پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئی۔
سرفراز احمد کی قیادت میں 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے لندن کے لیے روانہ ہوگئی، قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 27 اپریل کو کینٹ کاونٹی کے خلاف میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، 3 پریکٹس میچوں کے بعد 5 مئی کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، پھر 5 ون ڈے میچوں کی سیریز ہوگی۔ ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جب کہ ہر ٹیم سیمی فائنل سے پہلے 9، 9 میچ کھیلے گی۔
واضح رہے کہ شاداب خان کی بیماری کی وجہ سے یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد عامر اور آصف علی کے لیے بھی انگلینڈ کی سیریز نہایت اہم ہوگی۔