آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری کو نیب نے کل طلب کرلیا

ابو بکر زرداری نے گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے

ابو بکر زرداری نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے۔ فوٹو : فائل

نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری کو کل طلب کرلیا ہے۔

سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور ان کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری ایڈوکیٹ کو نیب راولپنڈی نے کل طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب ابو بکر زرداری نے گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں سینئر وکیل کے طور پر کام کر رہا ہوں، نیب کی پیشی کے وقت گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا ٹرائل کے مکمل ہونے تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب جے آئی ٹی نے نوڈیرو میں کارروائی کرتے ہوئے بھٹو ہاؤس کے انچارج اور سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی عبدالندیم بھٹو کو گرفتار کر لیا تھا۔

 
Load Next Story