اسلامی ترقیاتی بینک سے 551 ملین ڈالر قرضے کا معاہدہ
زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کم کرنے میں مدد ملے گی، مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے
ایل این جی اور پٹرولیم درآمدات کیلیے پاکستان نے اسلامی ترقیاتی بینک سے 551 ملین ڈالر قرضے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔
پاکستان نے اسلامی ترقیاتی بینک سے 551 ملین ڈالر قرضے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ معاہدے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ تقریب میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے۔ قرضے سے پی ایس او، پاک عرب ریفائنری (پارکو)اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ(پی ایل ایل) استفادہ کریں گے۔
اسلامی ترقیاتی بینک رکن ممالک کے درمیان درآمدات و برآمدات کیلیے قلیل المدتی قرضے فراہم کرتاہے اورپاکستان یہ قرضے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کیلیے استعمال کرتاہے۔