میں عمران خان کی امیدوں کے مطابق کام نہیں کر سکا عامر کیانی
کابینہ میں ایسی تبدیلی آئی کہ منتخب لوگوں کو ہٹا کر غیرمنتخب لائے گئے ہیں، خرم دستگیر
پی ٹی آئی کے رہنما عامر کیانی نے کہا کہ کابینہ پاور ہاؤس ہے جسے وزیر اعظم نے منتخب کرکے چلانا ہے کیونکہ سارا بوجھ وزیر اعظم پر آتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے عامر کیانی نے کہاکہ عمران خان کی مہربانی کہ انھوں نے عہدہ دیا میں نے ہیلتھ کارڈکااجرا، اسپتالوں کو بہتر بنایا تاہم دواؤں کے ایشوکو میں محسوس نہیں کر پایا۔
انہوں نے کہا کہ دواؤں کے ایشوکا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 18 فروری 2018 کو از خودنوٹس لیاتھااس وقت کابینہ تو کیاہماری حکومت ہی نہیں تھی، میں سمجھتاہوں کہ خان صاحب ڈلیورکرنا چاہتے ہیں اورمیں ان کی امیدوں کے مطابق کام نہیںکرسکا ، تاہم میں نے اپنی بساط کے مطابق کام کرنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پہلے جب کابینہ بنی تو اس میںمشرف کے لوگ تھے اب جب کابینہ بنائی گئی تو پیپلز پارٹی کے لوگ کثرت سے آئے ان کااپناکوئی نظریہ نہیںہے ملک کوکیسے ڈلیورکرنا ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاکہ آپ عامر کیانی کے کیس کوہی لے لیں تو ان کی عمران خان کے ساتھ23 سالہ رفاقت ہے وہ اتنی مدت میںیہ ہی نہیں سمجھ سکے کہ یہ وزارت صحت چلانے کے اہل بھی ہیں یا نہیں،8ماہ کے بعد انھیںپتہ چلا کہ یہ وزارت نہیں چلا سکتے۔