ٹیکس چوری میں ملوث ٹورزآپریٹرز کے آڈٹ کافیصلہ
ٹورآپریٹرزکی طرف سے ٹیکس جمع نہ کرانے سے ریونیومد میں نقصان ہورہاہے: ایف بی آر
ایف بی آرنے مبینہ طور پرٹیکس چوری میں ملوث حج ،عمرہ ٹورآپریٹرزکے خلاف کارروائی کرنے اوربینکوں کے ذر یعے ادائیگیاں نہ کرنے والے حج،عمرہ ٹورآپریٹرز کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر کے سینئر افسر نے پیر کوایکسپریس کوبتایا کہ ایف بی آرکے علم میں یہ بات آئی ہے کہ حج وعمرہ ٹو آپریٹرز کی طرف سے مطلوبہ صلاحیت کے مطابق ٹیکس جمع نہیں کرایاجارہا جس کے باعث ریونیوکی مد میں بھاری نقصان ہورہاہے،ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں نہ کرنے والے حج و عمرہ ٹور آپریٹرز کمپنیوں کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 177کے تحت آڈٹ کیلیے منتخب کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ان لمیٹڈ اور رجسٹرڈ حج و عمرہ ٹور آپریٹرزکمپنوں کا موقف ہے کہ ان کے پاس تمام تر ریکارڈ اور دستاویزات موجود ہیں مگر یہ ریکارڈ ایف بی آرکو فراہم نہیں کیا گیا اس لیے ریکارڈفراہم نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے۔