پاورسیکٹرکو 25 ارب روپے کے لائن لاسز کاسامنا

کمپنیوں کے مطابق بلوں کی وصولی میں سب سے بہتر صورتحال پنجاب کی ہے

خیبرپختونخوا25 ارب اورسندھ میں24ارب روپے کے بل ڈیفالٹ،پنجاب میں صورتحال بہتر. فوٹو: عارف سومرو/ایکسپریس

KARACHI:
پاور کمپنیوں کی وصولی میں گزشتہ ایک سال کے دوران 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاور ڈسٹریبوشن کمپنیوں نے 6 کھرب 52 ارب 69 کروڑ روپے کی بجلی خریدی جبکہ وصولی کا حجم 566 ارب روپے سے زائد رہا۔


پاور سیکٹر کو لائن لاسز کی مد میں 25 ارب روپے کے نقصانات کا سامنا ہے اور یہ لائن لاسز توانائی سیکٹر میں موجود زیر گردش قرضوں میں اضافے کی اہم وجہ ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلوں کی وصولی سب سے کم ہے اور گزشتہ سال 25 ارب روپے کی عدم ادائیگی کا سامنا تھا۔ کمپنیوں کے مطابق بلوں کی وصولی میں سب سے بہتر صورتحال پنجاب میں جبکہ سندھ میں 24 ارب روپے کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے۔
Load Next Story