شادی خیل گروپ لٹیروں کا ٹولہ ہے باریاں لینے والے سیاست دان ارب پتی بن گئے عمران خان
شیر کے انتخابی نشان والے ایک خاتون سے ڈر گئے اسے نااہل کرایا، میانوالی کے عوام انہیں پھر مسترد کردیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ باریاں لینے والے سیاست دان ارب پتی بن گئے، وہ این اے 71 میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔
عمران خان نے کہا شادی خیل گروپ لٹیروں کا ٹولہ ہے، جس نے ایک خاتون سے ڈر کر اس کو نا اہل کرایا، انتخابی نشان شیر رکھا ہوا ہے اسے اپنا انتخابی نشان گیدڑ یا بلی رکھ لینا چاہیئے، انہوں نے کہا حلقہ کے غیور عوام نے پہلے ہی مسلم لیگ ن کے نامزد عبید اللہ خان کو مسترد کیا ہے اور انہیں بھی کریں گے اور پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، عمران خان نے کہا پاکستان میں10 لاکھ کی ڈگری بک رہی ہے ۔
ساہیوال' فروکہ سے نمائندگان ایکسپریس کیمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا جو خواب دیکھا تھا بہت جلد ا سے پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، جج گاڑیوں میں بیٹھ کر دیہاتوں میں جا کر لوگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر جاکر انصاف فراہم کرینگے ، این اے 68کی تحصیل ساہیوال (سرگودھا )میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا نواز شریف نے اس حلقہ کے عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر سیٹ چھوڑ دی ۔