پاکستان اور انڈونیشیا میں ترجیحی تجارتی معاہدے پر اتفاق

مسودے پر رواں ماہ دستخط ہونیکا امکان، ڈیوٹی فری کینو برآمد کیے جاسکیں گے، ذرائع

مسودے پر رواں ماہ دستخط ہونیکا امکان، ڈیوٹی فری کینو برآمد کیے جاسکیں گے، ذرائع فوٹو: فائل

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین رواں ماہ(اگست) 2 طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدہ پردستخط ہونیکاامکان ہے۔

پیر کو وزارت تجارت کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تجارتی معاہدے کے مسودے پراتفاق ہوچکا ہے اور معاہدے کے مسودے کوحتمی شکل بھی دیدی گئی ہے اوررواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی معاہدے پردستخط کے بعد پاکستان کی طرف سے انڈونیشیا کوڈیوٹی فری کینو برآمد کیے جاسکیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلیے جکارتہ میں ہونیوالا 2 روزہ مذاکرات کا آٹھواں راؤنڈ کامیاب ہوگیا تھا جبکہ مذاکرات کے 7 راؤنڈ ناکام ہوئے تھے۔




جکارتہ میں مذاکرات میں پاکستان کو ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل مصنوعات کے علاوہ کینو، تازہ فروٹ اور سبزیوں کے علاوہ سمندری خوراک(سی فوڈ) کو انڈونیشیا کی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری اوررعایتی ڈیوٹی پررسائی دینے پر رضامندی ظاہرکی گئی اور پاکستان کی طرف سے انڈونیشیا کو پام آئل کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی میں 15 فیصدرعایت دینے پر رضا مندی ظاہر کی گئی تو مذاکرات کامیاب ہوئے۔
Load Next Story