پاک بھارت سرحدوں پراقتصادی زونزبننے سے تجارت بڑھے گی
زونز میں 40 تا50ارب ڈالرسرمایہ کاری ہوسکتی ہے،امریکامالی مدد فراہم کرے،پی آئی بی سی
پاک انڈیا بزنس کونسل (پی آئی بی سی) نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر مشترکہ اقتصادی زونز (جے ای زیڈز) کے قیام سے تجارت اوردونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاک انڈیا بزنس کونسل کے چیئرمین نورمحمد قصوری کا کہنا تھا کہ زونز کا قیام خطے میں امن کی ضمانت ہوگا اور دونوں ملکوں کو پابند کرنے والے عنصر کے طور پر ابھرے گا۔
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کی یورپ اور دیگر ممالک میں مقیم برداریوں کی جانب سے زونز میں 40 ارب سے50ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔ انھوں نے یوایس ایڈ کی جانب سے انسداد غربت کے لیے ایگری سپورٹ فنڈ کے اجرا کو بھی سراہا اور امریکا پر زور دیا کہ وہ پاک بھارت سرحدوں پر مشترکہ اقتصادی زونز (جے ای زیڈز) کے قیام کیلے اپنا کردار ادا کرے اور اس ضمن میں زونز کے انفرااسٹرکچر تیار کرنے کیلیے ایک ارب ڈالر کی سپورٹ بھی فراہم کرے، اس حوالے سے پی آئی بی سی امریکا کے نمائندوں کوخطے کے حوالے سے باضابطہ طور پر تجاویز ارسال کرے گی۔
پاک انڈیا بزنس کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ یہ اقتصادی زونز خطے میں غربت کے خاتمے اور دونوں ملکوں کے عوام کی سماجی واقتصادی حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ نورمحمد قصوری نے کہاکہ کم وبیش تمام تجارتی وصنعتی نمائندوں نے پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر مشترکہ اقتصادی زونز (جے ای زیڈز) کے قیام کی تجویز کو سراہا ہے۔