افغانستان ہرات میں جھڑپیں 72 جنگجو 11 افغان اہلکار ہلاک
ضلع گلستان میں فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جھڑپیں پیر کی صبح تک جاری رہیں
ISLAMABAD:
افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں افغان پولیس اورشدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں کم ازکم 72 جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ مسلح جھڑپ میں افغان پولیس کے 11 اہلکاربھی مارے گئے۔
یہ بات ایک غیرملکی خبررساں ادارے نے افغان عہدیدارلیفٹیننٹ کرنل مریدکے حوالے سے کہی ہے کہ ہرات میں عوامی تحفظ کیلئے بنائی گئی خصوصی پولیس فورس سے جھڑپیں گزشتہ روز اس وقت شروع ہوئیں جب سینکڑوں مسلح طالبان جنگجووں نے صوبہ ہرات کے ضلع گلستان میں ہلمندجانے والے قافلے پرحملہ کیا۔
لیفٹیننٹ کرنل فرید نے کہا کہ یہ جھڑپ پیرکی صبح تک جاری رہیں جس دوران 72 حملہ آورشدت پسندمارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعہ میں کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جبکہ افغان عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ جھڑپ کے نتیجے میں پولیس کے 11 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ دریں اثناء صوبہ بلوچستان میں ایک دیگر واقعے میں 4 شدت پسند مارے گئے جبکہ 5 دیگر کو گرفتار کیا گیا۔