انڈر19 ٹیم کی سیکورٹی کلیئرنس کیلیے پی سی بی کا سری لنکن بورڈ سے رابطہ
سری لنکا کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر قومی انڈر 19 ٹیم کو روانہ کیا جائے گا
قومی انڈر 19 ٹیم کے رواں ماہ شروع ہونے والے دورے سے قبل سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے پی سی بی کی جانب سے سری لنکن بورڈ کو ای میل بھجوائی گئی ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹرز معمول کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں، شیڈول کے مطابق پاکستان انڈر 19 ٹیم 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہوگی، وہاں میزبان ٹیم کے ساتھ 2 چار روزہ اور 3 ایک روزہ میچز ہوں گے۔
پی سی بی نے قومی انڈر19 ٹیم کے دورہ سری لنکا کو میزبان بورڈ اور حکومت کی سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط قرار دیا تھا، دورے سے قبل سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے پی سی بی کی جانب سے سری لنکن بورڈ کو ای میل بھجوائی گئی ہے، سری لنکا کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر کھلاڑیوں کو روانہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اتوار کو سری لنکا میں دہشت گردی کے نتیجے میں 300 شہری ہلاک اور 500 زخمی ہوئے تھے۔