نوشہرو فیروز میں کار سواروں کی فائرنگ ڈی ایس پی کی بیٹی اور 2 بھتیجے جاں بحق
جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔
حبیب چوک کے قریب کار میں سوار نامعلوم افراد نے رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ڈی ایس پی کی بیٹی اور 2 بھتیجوں کو جاں بحق جبکہ ایک بچے اور رکشہ ڈرائیور کو زخمی کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایس پی جمعہ خان کی بیٹی اپنے چچا زاد بھائیوں کے ہمراہ رکشے پر اسکول جارہی تھی کہ حبیب چوک کے قریب ایک کار پر سوار افراد رکشے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں جمعہ خان کی 10 سالہ بیٹی بسمہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 بھتیجے عادل، غلام علی، عاقب اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عادل اور عاقب نے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعہ خان کا اپنی ہی برادری کے چند لوگوں کے ساتھ رشتے کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے اور یہ افسوسناک واقعہ بھی اسی تنازع کا شاخسانہ نظر آتا ہے، مقتول بچوں کے لواحقین کی جانب سے کسی کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کرایا گیا تاہم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے کارروائی شروع کردی ہے۔