آرمی چیف سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کی آرمی چیف سے ملاقات،فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیش نے جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load Next Story