فیروز والہ میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ سے 50 لاکھ روپے نکل آئے
کیمیکل فیکٹری میں ملازم ہوں، میرے نام سے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کیسی آئی مجھے علم نہیں، شہری علی حسن
فالودہ والے کے بعد کیمیکل فیکٹری کے ملازم کے اکاؤنٹس سے بھی 50 لاکھ روپے نکل آئے جسے ایف بی آر نے طلب کرلیا۔
ایکسپریس کے مطابق نیب کراچی نے فیروز والہ کے رہائشی علی احسن کو 24 اپریل کو طلب کیا ہے جس کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے کی 5 ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق شہری علی احسن کو آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف جاری تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا گیا اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔
شہری علی حسن کا کہنا ہے کہ میرا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے، میں کیمیکل فیکٹری میں معمولی سے تنخواہ پر ملازم ہوں، میرے نام سے اکاؤنٹ کیسے بنا؟ اور اس میں اتنی بڑی رقم کیسی آئی مجھے کوئی علم نہیں۔