لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی القاعدہ کی 6 خواتین سمیت 8 ارکان گرفتار

ملزمان سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر اور وارن اسٹائن کے اغوا میں بھی ملوث ہیں۔

حساس ادارے کے اہلکار گھر میں موجود 6 خواتین کو حراست میں لے کر گرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن لے آئےجہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے، فوٹو:فائل

حساس اداروں نے گرین ٹاؤن میں ایک گھر سے القاعدہ کی 6 خواتین سمیت 8 ارکان کو گرفتار کرکے اسلحہ، اہم دستاویزات اور جدید ترین مواصلاتی آلات برآمد کرلئے ہیں۔


حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیا کے ایک مکان پر چھاپہ مارا، گھر کی تلاشی کے دوران فون کالز ٹیپ کرنے کے سامان اور اسلحے سمیت اہم دستاویزات برآمد کرکے 6 خواتین سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا ، بعد ازاں خواتین کو گرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن جبکہ 2 مردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان نے گھر میں جدید ترین مواصلاتی آلات نصب کررکھے تھے جس کے ذریعے اہم سیاسی اور عسکری شخصیات کی ٹیلیفون کالز ریکارڈ کی جاتی تھیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گرفتار کئے گئے تمام ملزمان کا تعلق حسن گل اور داؤد شاہ گروپ سے ہے۔ ملزمان سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر اور امریکی شہری وارن اسٹائن کے اغوا میں بھی ملوث ہیں۔
Load Next Story