پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا خدشات کا شکار
قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی، ترجمان پی سی بی
پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا خدشات کا شکار ہے تاہم ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا طے ہوگیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایک پریکٹس میچ اور 7 ایک روزہ میچز کھیلے گی، دورہ کا آغاز قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 19 جون کو کے زیڈن اکیڈمی کے خلاف پریکٹس میچ سے کرے گی۔
پاک جنوبی افریقا انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 22 جون، دوسرا 25 جون، تیسرا میچ 27 جون، چوتھا میچ 30 جون، 2 جولائی کو پانچواں، 5 جولائی کو چھٹا اور دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ایک روزہ میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کی تیاریوں کے لیے معاون ہوں گے، ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔