بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب میں ایڈز کا مرض شدت اختیار کرگیا
پاکستان بھر میں کراچی کے بعد سب سے زیادہ ایڈز کے مریض لاڑکانہ ضلع میں پائے جاتے ہیں، ضلعی انچارج ایچ آئی وی سینٹر
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب میں ایڈز کا موذی مرض شدت اختیار کر گیا ہے۔
رتوڈیرو میں ایک ماہ میں 15 بچوں کے سیمپل ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص کے لئے بھیجے گئے ہیں، پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیئیٹو سینٹر لیب جیکب آباد سے 5 بچوں میں ایڈز وائرس ہونے کی تصدیق ہو ئی ہے جب کہ دیگر 10بچوں کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔
ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر صلاح الدین ناریجو کا کہنا ہے کہ جن بچوں میں ایڈز کا وائرس مثبت آیا ہے ان کی عمریں 8 ماہ سے 8 سال تک کی ہیں۔
انچارج ایچ آئی وی سینٹر لاڑکانہ ڈاکٹر ہولا رام کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں کراچی کے بعد سب سے زیادہ ایڈز کے مریض لاڑکانہ ضلع میں پائے جاتے ہیں، شہر بھر میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2400سے زیادہ ہے۔
ایڈز کی روک تھام کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کا دعویٰ ہے کہ غیر رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 15 ہزارسے زائد ہے۔
تعلقہ اسپتال رتوڈیرو میں بچوں کا ماہر معالج اور وارڈ تک موجود نہیں اور تعلقہ اسپتال میں قائم لیبارٹری میں ایچ آئی وی ٹیسٹ کے حوالے سے کٹ بھی موجود نہیں ہے۔