پیٹرا کیوٹوا نے نیوہیون اوپن ٹرافی اپنے نام کرلی فائنل میں کریلنکو سخت مقابلے میں ناکام
لگاتار پانچ گیمز جیت کر بازی پلٹ دی
جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے نیوہیون ویمنز ٹینس ٹرافی اپنے نام کرلی،سابق ومبلڈن چیمپئن نے فیصلہ کن معرکے میں روس کی ماریا کریلنکو کو سخت مقابلے کے بعد 7-6(11/9)اور 7-5 سے ٹھکانے لگایا، دوگھنٹے 7 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں 22 سالہ پیٹراکیوٹوا نے 7 ایسز لگائیں۔
ایک گھنٹے سے زائد چلنے والے پہلے سیٹ میں ایک مرحلے پر کیوٹوا کو 2-5 کا خسارہ تھا لیکن انھوں نے لگاتار پانچ گیمز جیت کر بازی پلٹ دی، یہ رواں سیزن میں ان کی دوسری اور مجموعی طور پر 9ویں ڈبلیو ٹی اے ٹرافی ہے، تاہم اس ٹائٹل فتح پر انھیں ایک لاکھ 7 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی ملی، وہ یوایس اوپن جیتنے پر ایک ملین امریکی ڈالر کا بونس بھی حاصل کرسکتی ہیں۔