حمزہ شہباز کی انکم سپورٹ لیوی کیخلاف درخواست مسترد
ان لینڈ ریونیو نے حمزہ شہباز کو 12 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت کی تھی
لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز سمیت 149 افراد کی درخواستیں مسترد کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سمیت سمیت 149 افراد کی جانب سے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس چیلنج کیا گیا تھا اور اس حوالے سے درخواست گزاروں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس عاصم حفیظ نے آج محفوظ فیصلہ سنایا۔
حمزہ شہباز کی درخواست میں وفاقی وزارت قانون ،وزارت مذہبی امور اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار ایک رجسٹرڈ ٹیکس پیئر ہے اور فقہ کے مطابق زکوٰۃ بھی ادا کرتا ہے، درخواست گزار نے ہمیشہ قانونی طور پر ٹیکس ادا کیا اور کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، ٹیکس ،عوامی مقاصد کے لیے حکومت کی جانب سے وصول کی جانے والی رقم ہے، انکم ٹیکس لیوی سپورٹ ایکٹ 2013 آرٹیکل 73 کے سیکشن 2 اے سے متصادم ہے۔
حمزہ شہباز نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے انکم سپورٹ لیوی کی وصولی کالعدم قرار دی جائے کیوں کہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت سوشل ویلفیئر صوبائی معاملہ ہے۔ عدالت نے حمزہ شہباز سمیت 149 افراد کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان لینڈ ریونیو کے انکم اسپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز قانونی قرار دے دیا۔
واضح رہے ان لینڈ ریونیو کی جانب سے حمزہ شہباز کو 12 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔