مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں میں بلوچستان کابینہ کی تشکیل کا فارمولا طے پاگیا

مسلم لیگ (ن) کو 6، نیشنل پارٹی اور پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کو4،4 وازتیں ملیں گی۔

وفاق میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے. فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں میں بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے حوالے فارمولا طے پاگیا ہے جس کے تحت مسلم لیگ (ن) کو 6، نیشنل پارٹی اور پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کو4،4 وازتیں ملیں گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ کی تشکیل کا فارمولا طے ہونے کے بعد وزیراعظم نواز شریف 22 اگست یعنی جمعرات کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے اور پارٹی اراکین اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 5 مشیر بھی رکھے جائیں گے جن میں 3 مسلم لیگ(ن) اور ایک ایک نیشنل پارٹی اور پشتون خواملی عوامی پارٹی سے لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاق میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے تاہم اس نےصوبے میں اتحادی حکومت قائم اور وزارت اعلی منصب بھی اتحادی جماعت نیشل پارٹی کو دیا۔
Load Next Story