نشوہ کیس پر سیاست ہورہی ہے بچی کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ایڈمن آفیسر دارالصحت

معصوم بچی کی موت پر سیاست کی جارہی ہے، بچی کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں

معصوم بچی کی موت پر سیاست کی جارہی ہے، بچی کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں (فوٹو: فائل)

نشوہ کیس میں گرفتار ملزم دارالصحت اسپتال کے ایڈمن آفیسر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ نشوہ کے والد نے جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی ہمیں کوئی ایسی میڈیکل رپورٹ دکھا دیں جس میں ڈاکٹر کی غفلت ثابت ہوجائے۔


ایکسپریس کے مطابق ایڈمن آفیسر دارالصحت احمد شہزاد نے نشوہ کے والد پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نشوہ کے والد نے غلط بیانی کی اور جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج کیا، ایک بندے کی سزا پورے اسپتال کو نہیں دی جاسکتی، کوئی ڈاکٹر کسی کی جان نہیں لے سکتا، میڈیا کو اسپتال انتظامیہ کا موقف بھی سننا چاہیے۔

ایڈمن آفیسر نے مزید کہا کہ ڈاکٹر تعیناتی کے وقت مریض کو شفاء دینے کی قسم کھاتے ہیں، کوئی ایسی میڈیکل رپورٹ لے کر آئیں جس میں ڈاکٹر کی غفلت ثابت ہو، اگر زہر کا انجکشن دیا تو نشوہ ایک ہفتہ کیسے زندہ رہی؟ معصوم بچی کی موت پر سیاست کی جارہی ہے، بچی کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں، اسپتالوں میں ہونے والی اموات کا ذمہ دار کوئی نہیں ہوتا۔
Load Next Story