ملزمان کی گرفتاری میں ناکام پولیس بھینسوں کو تھانے لے گئی

پولیس نے ایک ملزم اشو شورو کو کئی گھنٹوں بعد گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا اور بھینسوں کو چھوڑ دیا۔

تینوں بھینسیں تفتیشی برانچ آفس کے احاطے میں بند کر دیں، ملزمان خود پیش ہونگے، تھانیدار۔ فوٹو: فائل

کوٹری پولیس نے ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی پر ان کی بھینسوں کو تھانے لا کر تفتیشی برانچ میں بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چار روز قبل راسوہ موری کی معصوم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانیوالے افراد کی گرفتاری کیلیے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔


ملزمان کے نہ ملنے پر کوٹری پولیس ان کے گھر سے 3 بھینسوں کو تھانے لے آئی اور انہیں تفتیشی برانچ آفس کے احاطے میں باندھ دیا۔ ایس ایچ او گلشن مہر کا کہنا ہے کہ اس طرح ملزمان خود پیش ہو جائیں گے، بعد ازاں پولیس نے ایک ملزم اشو شورو کو کئی گھنٹوں بعد گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا اور بھینسوں کو چھوڑ دیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم اور بچی کا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
Load Next Story