ایف بی آر کی چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے فیز ٹو کی مخالفت

درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی چھوٹ و رعایت دینے سے 264 ارب کے ریونیو کا نقصان ہو گا

درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی چھوٹ و رعایت دینے سے 264 ارب کے ریونیو کا نقصان ہو گا۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے فیز ٹو کو ملکی معیشت کیلیے انتہائی نقصان دہ قرار دے دیا۔


ایف بی آر نے وزارت تجارت کی جانب سے بغیر مشاورت چین کے ساتھ فائنل کیے جانے والے آزادانہ تجارتی معاہدے فیز ٹو کو ملکی معیشت کیلیے انتہائی نقصان دے قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

اس معاہدے سے پہلے سال ریونیو کی مد میں 60 ارب روپے سالانہ کا جبکہ دوسری اور تیسری کیٹیگری کے تحت چائنیز اشیا کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چھوٹ و رعایت دینے سے 264 ارب روپے کے ریونیو کا نقصان ہوگا، پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ جائے گا۔
Load Next Story