وزیراعظم سیاسی مخالفین کی زباں بندی کر رہے ہیں ترجمان ن لیگ
سیاسی کارکنوں کو جیل میں ڈال کر پی ٹی آئی کی آمریت کھل کر سامنے آگئی، مریم اورنگریب
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنی پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شہاب الدین کے بیٹے کی گرفتاری اور ضلع بدری کی مذمت کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہاب الدین کے بیٹے کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے، سیاسی کارکنوں کو جیل میں ڈال کر پی ٹی آئی کی آمریت کھل کر سامنے آگئی، جلال الدین کو ضلع بدر کرنا فسطائیت کی انتہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران نیازی سراپا آمریت ہے، جلال الدین کو باجوڑ سے ہری پور ضلع بدر کرنے کا مقصد سچ چھپانا ہے، سرکاری اداروں، پارلیمنٹ اور پولیس پر حملے کرنے والے نیازی صاحب سیاسی مخالفین کی زباں بندی کر رہے ہیں۔
قبائلی ضلع باجوڑ سے جلال الدین کو گرفتاری کے بعد ایک ماہ کیلئے ہری پور جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہیں ڈی سی باجوڑ کے حکم پر سول کالونی خار سے گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاندان سرکاری اہلکاروں کو اپنے علاقے میں جانے نہیں دیتا اور نہیں چاہتا کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر حقوق ملیں، انہوں نے کھلی کچہری کے دوران کار سرکار میں مداخلت کی جس پر گرفتار کیا گیا۔