محکمہ موسمیات کی کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی
بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے سبب شہر کا پارہ بلند ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر اور منگل کو شدید گرمی کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے 28اپریل سے 2مئی کے درمیان شہر میں گرمی کی لہر چلنے کی پیش گوئی کی تھی جس کے اثرات آج نمودار ہونا شروع ہوجائیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار معمول سے انتہائی کم ہوجائے گی جب کہ شمالی اور شمال مغربی ہواؤں کا اثر شہر پر بڑھ سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق آج سے شروع ہونے والے گرمی کی لہر میں درجہ حرارت بتدریج ایک ڈگری بڑھتا جائے گا اور اس حوالے سے پیراورمنگل کو گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جائے گا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔