تحریک انصاف کے صوبائی وزیر یوسف ایوب کی ڈگری جعلی قراردیدی گئی
یوسف ایوب پی کے 50 ہری پور2 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔
ہری پورسے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر یوسف ایوب کی ڈگری جعلی قرار دے دی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ٹربیونل نے یوسف ایوب کی ڈگری چیک کرانے کی ہدایت کی تھی ۔ڈگری تصدیق کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کوبھجوائی تھی جہاں ڈگری کو جعلی قرار دے دیا گیا ۔یوسف ایوب پی کے 50 ہری پور2 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔ وہ سابق صدر ایوب خان کے پوتے ہیں۔