فلسطینی ہیکر نے فیس بک کے بانی کا ذاتی صفحہ ہیک کر لیا

آپ کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے اور پیغام لکھنے پر معذرت خواہ ہوں، میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، فلسطینی ہیکر

آپ کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے اور پیغام لکھنے پر معذرت خواہ ہوں، میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، فلسطینی ہیکر فوٹو : فائل

ایک فلسطینی ہیکرنے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا ذاتی صفحہ ہیک کرلیا۔


منگل کو میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیل شریتھ نامی فلسطینی ہیکرنے کہا ہے کہ انھوں نے فیس بک کی 'وائٹ ہیٹ اسکیم' کے ذریعے فیس بک کی ٹیم کواس خامی کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے نظرانداز کردیا گیا۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس خامی کو دور کردیا ہے لیکن وہ خلیل شریتھ کوپیسے نہیں دینگے۔خلیل شریتھ نے سیکیورٹی کے نظام میں ایک خامی ڈھونڈی تھی جس کے ذریعے فیس بک صارفین کسی کی بھی دوستوں کی فہرست میں شامل ہوئے بغیران کی پرائیویٹ وال پر پیغام لکھ سکتے تھے۔

انھوں نے فیس بک کی وائٹ ہیٹ ٹیم کو اس خامی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ چند پیغامات کے تبادلے کے بعد خلیل شریتھ کو ایک ای میل موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ 'یہ خامی نہیں ہے۔اس کے بعد انھوں اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے مارک زکربرگ کے صفحے پرپیغام لکھ دیا تھا۔شریتھ نے جن کی مادری زبان عربی ہے لکھا کہ میں آپ کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے اور پیغام لکھنے پر معذرت خواہ ہوں لیکن میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
Load Next Story