شمالی وزیرستان میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے سے 3 اہلکار شہید
شہید اہلکاروں میں امیرزمان، نامبوت خان اور عبدالولی شامل ہیں، ذرائع
تحصیل شیواہ میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے سے 3 لیویز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے سے 2 لیویز اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکا ملک شاہی کے علاقے رغزئی میں ہوا۔ بارودی مواد چیک پوسٹ کے ساتھ نصب تھا۔ دھماکے سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں امیر زمان، نامبوت خان اور عبدالولی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی شمالی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشت گردی ایک ناسور ہے، جس کا صفایا کرکے دم لیں گے، دہشتگرد اس طرح کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔