بھارت نے جنگ مسلط کی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے خورشید شاہ

زمرد خان نے جو کردار ادا کیا وہ حکومت نہ کر سکی، آزادکشمیر میں پارٹی معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔خورشید شاہ

زمرد خان نے جو کردار ادا کیا وہ حکومت نہ کر سکی، آزادکشمیر میں پارٹی معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔خورشید شاہ فوٹو: فائل

KARACHI:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور ومرکز ہے۔


اگر بھارعت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ،اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ، اسپیکر اسمبلی سردار غلام صادق اوروزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی بھی موجود تھے،خورشید شاہ نے کہاکہ کشمیریوں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کس طرح کشمیریوں کو بھول سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ زمرد خان نے جو کردار ادا کیا وہ حکومت نہ کر سکی، آزادکشمیر میں پارٹی معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔

پانی کے معاملے پر پاکستان 1990سے عالمی عدالت میں ہے اورعالمی برادری کیساتھ بھی بات چیت جاری ہے، اس موقع پر سابق چیئرمین بیت المال زمرد خان نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے لیے قربان ہو نے کو تیار ہے، اسلام آباد واقعہ میں ملکی مفاد کیلیے ایکشن لیا ۔

Recommended Stories

Load Next Story