وزیراعظم معائنہ کمیشن کے 4 ارکان کے کنٹریکٹ فوری ختم
احسن اخترملک، اطہر محمودخان، سلطان شاہ اور سمیع اﷲ خان کے کنٹریکٹ ختم کیے ہیں، ذرائع
وفاقی حکومت نے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چارممبران کے کنٹریکٹ فوری طورپرختم کردیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق احسن اخترملک، اطہر محمودخان، سلطان شاہ اور سمیع اﷲ خان کے کنٹریکٹ ختم کیے ہیں، نئے ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ جلدکرلیاجائیگا۔ تقرری کے منتظرسیکریٹریٹ گروپ گریڈ21 کے طاہر مقصودکووزارت پارلیمانی امورکاایڈیشنل سیکریٹری اور گلگت بلتستان میں تعینات سیکرٹریٹ گروپ گریڈ19 کے ظفرعباس کووزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کاڈپٹی سیکرٹری لگا دیاگیاہے۔
آن لائن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خاقان مرزاکویوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کا چیئرمین تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن منگل کوجاری کردیا ہے۔ رحمت اﷲ کی ایف آئی اے میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے کران کی خدمات بلوچستان حکومت اورڈائریکٹرامیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد یحییٰ کی خدمات خیبرپختونخواحکومت کے سپردکردی گئی ہیں