بہارہ کہو واقعے کی سازش وزیرستان میں تیار کی گئی چوہدری نثارعلی

بہارہ کہوسازش میں پڑھے لکھے نوجوانوں کا گروپ استعمال ہوا اورملزم عید پر دہشتگردی کی کارروائی کرناچاہتےتھے،چوہدری نثار

بہارہ کہو واقعے میں 8 ملزمان کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں سے 5 کو گرفتار کرلیا گیا ہے، چوہدری نثار فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ بہارہ کہو واقعے کی سازش وزیرستان میں تیار کی گئی۔


قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ واقعے کے کافی شواہد سامنے آچکے ہیں، 8 ملزمان کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں سے 5 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 3 شمالی وزیرستان میں روپوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہارہ کہو سازش میں پڑھے لکھے نوجوانوں کا گروپ استعمال ہوا اورملزم عید پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرناچاہتے تھے، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور کا تعلق چنیوٹ سے ہے، تاہم اس کے خاندان کے افراد کا واقعے سے تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ اسلام آباد واقعہ بین الاقومی سازش نہیں ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ نے تاحال پولیس اور ایجنسیوں کو سکندر سے تفتیش کی اجازت نہیں دی، اس موقع پر وزیر داخلہ نے ایوان زیریں کو بتایا کہ قومی سلامتی پالیسی کا پہلا مسودہ تیار ہو گیا ہے، ،پالیسی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے 2 حصوں پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں داخلی سلامتی کے امور طے کیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں قومی سلامتی پلان تیار کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story